Malik Imran Awan | Create your badge
Back to TOP

Follow malikimrana1 on Twitter

Search This Blog

Saturday, May 2, 2009

APP KI PSAND

یہ کیسا سفر آغاز کیا یہ کیسی گردش پاؤں میں ہے
رستے میں کہیں رُکتے ہی نہیں منزل پہ کوئی ملتا بھی نہیں

میر ے دامن میں شراروں کے سوا کچھ بھی نھیں
آپ پھو لوں کے خریدار نظر آتے ہیں

کل جسے چھو نھیں سکتی تھی فرشتوں کی نظر
آج وہ رونق بازار نظر آتے ہیں


دنیا تمھیں اس موڑ پر لے آئے گی اےک دن
ھنسنا تو بڑی بات ھے رو بہی نھ سکو گے۔


تو نے ہی کہا تھا کشتی پہ بوجھ ہوں میں
آنکھوں کو اب نہ ڈھانپ مجھے ڈوبتا بھی دیکھ

ہم اَنا مست، تہی دست بہت ہیں مُحسن
یہ الگ بات کہ عادت ہے امیروں جیسی

چاہنے والے مُقدر سے ملا کرتے ہیں فراز
وہ اِس بات کو تسلیم کرے گا میرے جانے کے بعد

جو ہم نہیں تھے تو پھر کون تھا سرِ بازار
جو کہہ رہا تھا کہ بکنا ہمیں گوارا نہیں

پلکوں کے بند کو توڑ کہ دامن پہ آ گرا
اک آنسو میرے صبط کی توہین کر گیا۔

اتنی خوش رنگ نظر جان بھی لے سکتی ہے
اُس سے کہنا کہ وہ نکلے تو چُھپا کر آنکھیں

سمندر میں فنا ہونا تو قسمت کی کہانی ہے
جو مرتے ہیں کناروں پہ مجھے دُکھ اُن پہ ہوتا ہے

لہو لہان تھا میں اور عدل کی میزان
جھکی تھی جانبِ قاتل کہ راج اس کا تھا
تجھے گلہ ہے کہ دنیا نے پھیر لیں آنکھیں
فراز یہ تو سدا سے رواج اس کا تھا

یہ تیری آنکھوں پہ حلقے سے پڑ گئے کیسے

مجھے تو تُو نے کہا تھا کہ تُو بھلا دے گا؟

خدا سلامت رکھے انکو جو ہم سے نفرت کرتے ہیں
پیار نہ سہی نفرت ہی سہی ، کچھ تو ہے جو صرف ہم سے کرتے ہیں

تلخیاں کیسے نہ ہوں اشعار میں
ہم پہ جو گزری ہمیں یاد ہے سب

اسکے بدن کو دی نمو ، ھم نے سخن سے
اور پھر اسکے بدن کے واسطے اک قبا بھی سی گئی

پردیس میں اس بات پہ خوش ہیں مرے بچے
میرے لیے رہنے کو مکاں چھوڑ گئے ہیں

جو چل سکو تو کوئی ایسی چال چل جانا
مجھے گماں بھی نہ ہو اور تم بدل جانا

درد ایسا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا
اور سکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے

بھول شاید بہت بڑی کر لی
دل نے دنیا سے دوستی کر لی
تم محبت کو کھیل کیتے ہو
ہم نے برباد زندگی کر لی

0 comments:

Post a Comment


Disclaimer :
All the postings of mine in this whole Blogspot is not my own collection. All are downloaded from internet posted by some one else. I am just saving some time of our Blogspot users to avoid searching everywhere. So none of these are my own videos or pictures. I Am not violating any copy rights law or not any illegal action i am not supposed to do.If anything is against law please notify so that they can be removed. Thanks
Malik Imran Awan

  ©Template by Malik.