Malik Imran Awan | Create your badge
Back to TOP

Follow malikimrana1 on Twitter

Search This Blog

Saturday, May 2, 2009

GHAZAL

تیرے ملنے کا اک لمحہ
بس اک لمحہ سہی – لیکن
وفا کا بے کراں موسم
ازل سے مہرباں موسم
یہ موسم آنکھہ میں اترے
تو رنگوں سے دہکتی روشنی کا عکس کہلاۓ
یہ موسم دل میں ٹھہرے تو
سنہری سوچتی صدیوں کا گہرا نقش بن جائے
ترے ملنے کا اک لمحہ
مقدر کی لکیروں میں دھنک بھرنے کا موسم ہے

محسن نقوی


آج بھی شام اداس رہی
آج بھی تپتی دھوپ کا صحرا
ترے نرم لبوں کی شبنم
سائے سے محروم رہا
آج بھی پتھر ہجر کا لمحہ صدیوں سے بے خواب رتوں کی
آنکھوں کا مفہوم رہا
آج بھی اپنے وصل کا تارا
راکھہ اڑاتی شوخ شفق کی منزل سے معدوم رہا
آج بھی شہر میں پاگل دل کو
تری دید کی آس رہی
مدت سے گم صم تنہائی، آج بھی میرے پاس رہی
آج بھی شام اداس رہی

محسن نقوی


یوں تیری نگاہوں سے گلہ کچھہ بھی نہیں تھا
اس دل نے بیکار یونہی بیٹھے بٹھائے
ویرانئ لمحات کو بہلانے کی خاطر
افسانے گھڑے باتیں بنا لیں تھیں ہزاروں
یہ عشق کا افسانہ جو چھیڑا ہے تونے
بیکار ہے اب وقت کہاں اس کو سنوں میں
جب تم کونہ تھی ، اب مجھہ کو نہیں

بلراج کومل

میں نے ٹھیک کیا نا؟
کہتے ہیں گھر میں اچانک ایسی آگ بھڑک اٹھے
جو چشم وزم میں ہر اک شے کو اپنی موت لپیٹ میں لے لے
آگ بجھانا مشکل ہو اور گھر کو اس سے بچانا ناممکن تو!
ایک ہی رستہ رہ جاتا ہےجو بچتا ہے وہی بچاؤ
گھر کی سب قیمتی چیزیں ہاتھہ میں لو
اور اس سے دور نکل جائیں
میرے دل میں بھی ایسی ہی آگ لگی تھی
میں جلدی جلدی آنکھہ میں بجھتے خواب سمیٹے!
تیری یبد کے ٹکڑے چن کر دھیان میں رکھے
اور اس آگ میں دل کو جلتا چھوڑ کر دور نکل آیا ہوں
میں نے ٹھیک کیا نا؟

آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے نہ
ہم تو بس دعا گو لوگ،خاک و مہر کا کیا سنجوگ
پاس رہيں یا دور رہیں
محفل تو آباد ہے نہ
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے نہ
کامنی لڑیاں، نازک سہرے
جلتی شمعیں ، روشن چہرے
نرگس بیلا موتیہ لالہ
ہر کوئی یارو شاد ہے نہ
آج تمہاری سالگرہ ہے
دیکھو ہم کو یاد ہے نہ

ساحل

تمہارے نام کے حرف سے بہتر حرف ابجد میں نہیں ہیں
نجانے کب سے یہ موسم
ستاروں کی طرح دھرتی کے سینے پر فروزاں ہیں
مگر ان کی نگاہوں نے
تمہارے وصل کے لمحوں سے بہتر وقت
دیکھا ہے نہ سوچا ہے
ہوا نے منظروں پر آج تک جو کچھہ بھی لکھا ہے
تمہارے نام لکھا ہے
خلا میں ٹوٹتے تارے،تمہارے بام سے گزریں
تو رکنے کو مچلتے ہیں
فلک کو چومتے جذبے تمہاری آنکھہ سے اتریں
تو پاتالوں میں گرتے ہیں
تمہارے خواب سے روشن منارے
وقت کے دریائے بے حد میں نہیں
تمہارے نام کے حرف سے بہتر حرف ابجد میں نہیں ہیں

امجد اسلام امجد


اک عنوان کی خواہش ___

کس طرح سجاتے ہو مصلحت کی شاموں میں محفلیں محبت کی
اور محبت بھی وہ
سال بھر مہک جن کی دل کی ساری گلیوں میں رقص کرتی پھرتی ہے
کس طرح جلاتے ہوآندھیوں کے موسم میں
تم دیے رفاقت کے
تم جو پیار کی دولت اپنے دل کے ہاتھوں سے
خوشبوؤں کی باتوں سے اسطرح لٹاتے ہو
جسطرح کوئی بھی دل شب کے ریگزاروں پر روشنی لٹاتا ہے
تم تو حبس موسم میں
اک ہوا کا جھونکا ہو
کس طرح سجاتے ہو مصلحت کی شاموں میں محفلیں محبت کی
کچھہ ہمیں بھی بتلاؤ
کچھہ ہمیں بھی سکھلاؤ
ہم تمہارے جذبوں کی نیک سی فضاؤں میں
پھول جیسے گیتوں کی رقص کرتی خوشبو کے
بے قرار شاعر ہیں

کس طرح سجاتے ہو ۔ ۔ ۔ ۔
محبت کی ۔ ۔ ۔ ۔!

نوشی گیلانی

میری پلکوں کو مت دیکھو
ان کا اٹھنا ان کا جھپکنا جسم کا نا محسوس عمل ہے
میری پلکوں کو مت دیکھو
اس میں کوئی وعدۂ فردہ،اس میں کوئی آج نہ کل ہے
اب اس دریا تک مت آؤ جس کی لہریں ٹوٹ چکی ہیں
اس سینے سے لو نہ لگاؤ جس کی نبضیں چھٹ چکی ہیں
اب میرے قاتل کو چاہو
میراقاتل مرہم مرہم،دریا دریا،ساحل ساحل
قاضئ شہرکا ماتھا چومو
جس کے قلم میں زہر ہلاہل،جس کے سخن میں سخن سلاسل
اب اس رقص کی دھن پرناچو
جس کی گت پر لٹ گیا قاضئ ،قاضئ کی لے پر بک گیا قاتل

مصطفیّ زیدی

دو وقتوں کی ایک نظم


محبت سے بھرا ایک دن
تیرے دامن میں کھلنے کے لئیے تیری سبک انداز
پلکوں پر اترتا ہے
تیری خوشبو میں کھلتا ہے
رگوں کی ڈوریوں میں باندھ کرمجھہ کو
تیرے حسن سخن انداز کی چوکھٹ پہ لاتا ہے
اور اس کے بعد آہستہ بہت آہستگی کے ساتھہ
دل کی ایک دھڑکن کی طرح معلوم ہوتا ہے
محبت سے بھرا ایک دن
محبت سے تہی ایک دن
جو دشت جاں میں سوکھے زرد پتے کی طرح سے
آکے گرتا ہے
رگوں کی ڈوریوں میں باندھ کر مجھہ کر
تیرے بے مہر حسن منجمند کے منحرف آئینہ خانے
تک تو لاتا ہے
محبت سے تہی ایک دن
مگر پھر تیری بے مہری کے
سانچے میں ڈھلے برفاب لمحوں سے
گزر کر بس زرا سی دیر کو
اس دل کے سائے میں ٹھہرتا ہے
اور اس کے بعد آہستہ بہت آہستگی کے ساتھہ
دل کی ایک دھڑکن کی طرح معدوم ہوتا ہے
محبت سے تہی ہے دن

ایوب خاو

0 comments:

Post a Comment


Disclaimer :
All the postings of mine in this whole Blogspot is not my own collection. All are downloaded from internet posted by some one else. I am just saving some time of our Blogspot users to avoid searching everywhere. So none of these are my own videos or pictures. I Am not violating any copy rights law or not any illegal action i am not supposed to do.If anything is against law please notify so that they can be removed. Thanks
Malik Imran Awan

  ©Template by Malik.